سیکورٹی کے نام پر ملک موبائل فون سروس کی بندش کے حکومتی اقدام کوغیر قانونی قرار
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سےلولر کمپنےز کی جانب سے دائر درخواستوں پر سیکورٹی کے نام پر ملک مےں موبائل فون سروس کی بندش کے حکومتی اقدام کوغیر قانونی قرار دے دےا ہے فےصلہ عدالت عالےہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کےا ہے قبل ازےں عدالت نے سےلولر کمپنےز اور اےک شہر ی کی درخواست پر گزشتہ سال ستمبر مےں فےصلہ محفوظ کےا تھا عدالتی فےصلے مےں قرار دےا گےا ہے کہ وفاقی حکومت اور اتھارٹی کی جانب سے سکےورٹی کے نا م پر ملک مےں موبائل فون سروس کی بندش خلاف قانون اور اختےارات سے تجاوز ہے درخواست مےں موقف اختےار کےا گےا تھا کہ اسلام آباد مےں سکےو رٹی کے نام پر اکثر موبائل فون سروس بند کردی جاتی ہے جو شہرےوں کے بنےادی انسانی حقوق کی حق تلفی ہے موبائل فون سروس کی بندش پاکستان ٹےلی کمےونےکےشن (ری آرگنائزےشن ) اےکٹ 1996کی خلاف ورزی ہے پی ٹی اے کی جانب سے عدالت مےں جمع کروائے گئے جواب مےں کہا گےا تھا کہ پی ٹی اے ازخود موبائل سروس بند نہےں کرسکتی بلکہ ےہ حکومت کی ہداےت پر کےا جاتاہے جبکہ وفاق کی جانب سے عدالت کو بتاےا گےا تھا کہ حکومت ٹےلی کام اےکٹ کی دفعہ 54(2)کے تحت سکےورٹی حالات کے پےش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا اختےار رکھتی ہے درخواست مےں استدعا کی گئی تھی عدالت حکومت کی جانب سے سکےورٹی کے نام پر موبائل سروس کی بندش کے اقدام کو خلاف ضابطہ قرا ر دے ۔
موبائل فون بندش