پنجاب حکومت کا 6 افسروں کی گریڈ20میں ترقی دینے سمیت 13کے تقرر و تبادلے
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پنجاب حکومت نے 6 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دینے سمیت 13 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نجم احمد شاہ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ کیپٹن ( ر ) محمد عثمان چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ۔ اسد اللہ فیاض ڈی جی (پی ایچ اے ٹی اے ) کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ۔ ندیم الرحمٰن سپیشل سیکرٹری ریفارم محکمہ سکول ایجوکیشن کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔ ناصر اقبال ملک چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیکنیکل ایجوکیشن ٹیوٹا کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ۔ عمران سکندر کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ۔ محمد شفیق احمد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ۔ حمزہ علی ڈائریکٹر ٹریننگ ریسرچ پروڈکشن ڈائریکٹوریٹ پاپولیشن ویلفیئر کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب تعینات کیا گیا ۔ صدف ظفر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد جعفر علی خان ڈپٹی سیکرٹری رول ، ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر بیت الما ل پنجاب تعینات کیا گیا ۔ تقرری کے منتظر یاور مہدی کو جوائنٹ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹی کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ قاضی ظفر اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان اور امیر بخش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان تعینات کیا گیا ۔
گریڈ20میں ترقی