بھوانہ‘ نارنگ منڈی، وہاڑی، کامونکے، ملتان: 3خواتین اور 2 بچیوں سے زیادتی
بھوآنہ،نارنگ منڈی، وہاڑی، کامونکے، ملتان (نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 3 خواتین اور 2 آٹھ سالہ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھوانہ میں ملزم ظفر نے ناصر علی کی بیٹی ارم شہزادی سے زیادتی کی جبکہ ملزم نعیم اور نامعلوم ملزم پہرہ دیتے رہے۔ نارنگ منڈی کے علاقہ بٹھے کوٹ میںنشہ میںدھت 35سالہ ملزم گل رحمان نے ہمسایہ سجاداحمدکے گھر داخل ہوکر اسکی 25سالہ بیوی نجمہ بی بی کوزبردستی زیادتی کانشانہ بناڈالا ، مزاحمت پر ملزم نے خاتون کے کپڑے پھاڑدیئے اور منہ بھی نوچ ڈالا۔ وہاڑی کے چک 159/ ڈبلیو بی میں سکول ٹیچر یعقوب ساتھیوں آصف، احمد حسن، شفاعت کیساتھ ملکر دسویں جماعت کی طالبہ فرزانہ کو اغوا کے بعد 15 روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزمان نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ کامونکے کے نواحی گاﺅں ماڑی ٹھاکراں کے اشرف مغل کی چوتھی کلاس کی بیٹی 8 سالہ اسماءکو اسکا تایا زاد بھائی 24 سالہ ملزم نوید چیز دلانے کیلئے بہانے باہر لے گیا اور قبرستان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں جان سے مارنے کی دھمکی دیکر گھر بھیج دیا۔ ملتان کے علاقے سکندر آباد میں ملزم عدنان عرف دانی نے تیسری جماعت کی 8 سالہ بچی سویرا کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
زیادتی
زیادتی