سعودی عرب میں خواتین سے فوج میں بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی خواتین فوج میں بطور سپاہی بھرتی ہو سکتی ہیں۔ اسلامی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے خواتین سے بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 25 اور 35 برس کی عمر کے درمیان خواتین جو سعودی قومیت کی حامل ہوں فوج میں شامل ہونے کے لئے درخواستیں دے سکتی ہیں۔ فوج میں شمولیت کی خواہش مند خواتین کے پاس سکول کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔
سعودی خواتین