مریدکے: رشتہ نہ کرنے پر بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
مریدکے + فیروزوالا (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) تھانہ صدر کے نواحی علاقہ چک سنتہ میں بھائی نے سالے کے ساتھ رشتہ نہ کرنے پر سگی بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا کہ نواحی علاقہ چک سنتہ کا اسماعیل اپنی بہن رابعہ نسرین کی شادی اپنے سالے کے ساتھ کرنے کا خواہشمند تھا، لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا جس پر سگے بھائی نے رابعہ نورین دختر ابراہیم کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ذوالفقار ورک نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ بعد ازاں مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
بہن قتل