پی آئی اے ہیڈ آفس سے حساس ڈیٹا والے4 لیپ ٹاپ چوری
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ہیڈ آفس سے حساس ڈیٹا والے چار لیپ ٹاپ چوری کر لئے گئے ،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ۔مالی بحران سے دوچار قومی ایئر لائن پی آئی اے کی بد انتظامی اور نا اہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ،پی آئی اے کے ہیڈ آفس میں واقع شعبہ فنانس سے چار لیپ ٹاپ چوری کر لئے گئے جبکہ چور شعبہ انجینئرنگ اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی لیپ ٹاپ لے اڑے ۔پی آئی اے زرائع کے مطابق چوری ہونے والے لیپ ٹاپ میں شعبہ فنانس کا اہم ریکارڈ موجود تھا،لیپ ٹاپ کی چوری کے بعد ادارے کے سیکوریٹی اورمتعلقہ شعبوں سے رپورٹ طلب کرلی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروںکاڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ چوری ہونے کی تحقیقات ہورہی ہے اور جلد چوروں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
پی آئی اے