حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد شعیب شیخ گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر+وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ سے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا ایگزٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے نے اپیل دائر کی تھی جبکہ شعیب شیخ نے عدالت عالیہ سندھ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی تھی اوروہ خود بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے اس موقع پر عدالت کے باہر ایف آئی اے اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی نفری بھی موجود تھی حفاظتی ضمانت کی درخواست مستردہونے کے بعد شعیب شیخ جیسے ہی کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا اور بعد ازاں سخت حفاظتی انتظامات میں ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل میں منتقل کیا گیا۔ادھر سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی اور سیشن عدالت کو 3مہینے میں مقدمے کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جناب جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت کی۔ شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف سیشن کورٹ میں دوبارہ ٹرائل چلایا جائے۔ ملزمان پر فرد جرم عائد اور مقدمے کا فیصلہ 3ماہ میں سنانے کا حکم دیا۔
شعیب شیخ گرفتار