جامعہ کراچی: گل حسن گبول کی یاد میں تعزیتی اجلاس
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ گل حسن گبول نے جامعہ کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے جو خدمات سرانجام دیں ،وہ قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ سندھی کے سابق سپرنٹنڈنٹ گل حسن گبول کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔