پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رشتہ قائم ہے ‘ شیراز نذیر
کراچی(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی زون ساؤتھ آزاد خان نے کہا ہے کہ ایس ایچ او ز کمیونٹی پولسنگ پر خصوصی توجہ دیں جبکہ ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رشتہ ہے۔ ہماری کارر و ائیوں سے تاجر برادری پر سکون ماحول میں کاربارکررہے ہیں وہ عید گاہ تھانے میں تھانے کی مرمت اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ و پُر وقار افتتاحی تقریب میں افسران کو مخاطب کر کے گفتگو کر رہے تھے۔ تقریب میں ایس پی سٹی ڈویژن شہلا قریشی، ایس پی کیماڑی ڈویژن عارف عزیز، ایس پی صدر ڈویژن توقیر نعیم، SDPOکلا کوٹ قمر زمان، SDPOکھارادر زاہد حسین، SDPOگارڈن لطیف مغل جبکہ آل سٹی تاجر اتحاد کے قائدین حماد پونا والا، منصور احمد کادوانی سمیت دیگر تاجر رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں ایس ایچ او کھارادر ظفر اقبال، ایس ایچ او رسالہ شاہد تاج، ایس ایچ او جیکسن عبید اﷲ، ایس ایچ او ڈاکس وقار قیصر، سمیت ضلع سٹی کے تمام ایس ایچ اوز و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔