ایئر لیگ آف پی آئی اے کی دعائیہ تقریب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز (CBA)کے تحت پی آئی اے کے CEO ڈاکٹر مشرف رسول سیان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب ہوئی۔ ڈاکٹر مشرف رسول سیان کی والدہ اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئی تھیں ۔ائیر لیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میںہم ڈاکٹر مشرف رسول کے ساتھ کھڑے ہیں ۔