سندھ حکومت کے بلند بانگ دعوے صرف اعلانات کی حد تک ہیں‘ حلیم عادل شیخ
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے عدالتی واٹر کمیشن کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو حکمران 8سالوں میں لوگوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کرسکے ان کے منہ سے صوبے کی ترقی کی باتیں اچھی نہیں لگتی واٹر کمیشن کی رپورٹ سچ پر مبنی ہے میں خد ان علائقوں کا دورہ کرچکا ہوں براہراست زہریلا پانی پینے کے پانی میں ملایا جارہا ہے حکومت نے اس حولاے سے کوئی اقدام نہیں کئے کیوں کہ ان کی بلا سے عوام جیے یا مرے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا انڈسٹریل ویسٹ اور گٹروں کا پانی عوام کو پینے کےلئے مہیا کیا جارہا ہے سندھ حکومت کے دعوے صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں تھر پارکر میں میٹھے پانی کی فراہمی کےلئے لگائے جانے والے آراوپلانٹس ناکارہ پڑے ہیں ان کے پیسے کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں عادل ہاﺅس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جس صوبے کے لوگ پانی جیسی نعمت سے بھی محروم ہوں وہاں ترقی کے خواب دکھانے والے احمق ہیں سندھ حکومت صوبے میں لوگوں کو انسان نہیں سمجھتی عدالتی کمیشن سمیت باربار کہنے پر بھی سندھ حکومت خواب خرگوش سے نہیں جاگی اور پینے کے پانی کو صاف کرنے کے حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کئے گئے منرل واٹر پینے والے اس پانی کی قدر نہیں جان سکتے کیونکہ حکومت نے اب ٹھان لی ہے کہ سندھ کے لوگوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچو ڑکر دم لیں گے کوٹڑی میں لگایا گیا ٹریٹمنٹ پلانٹ افتتاح ہوتے ہی لیک ہوچکا تھا جوکہ تاحال ناکارہ ہے حکومت عوام کے پیسے کا ضیاع کر رہی ہے۔
حلیم عادل شیخ