مکرمی! موچھ ضلع میانوالی کا انتہا ئی معروف قصبہ ہے جس کی آبادی تیس ہزار نفوس ہے۔ یہ شہر تجارتی، زرعی، تعلیمی اور عسکری میدان میں ضلع بھر کا صف اول کا شہر ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ یہاں نکاسی آب کا کوئی بندوبست نہ ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو از حد دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خصوصاً بارشوں کے ایام میں تو گلیوں میں گذرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس اہم ترین شہر کے لئے خصوصی گرانٹ برائے سیوریج منظور فرمائیں تاکہ یہ شہر مزید ترقی کرے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024