چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام

27 فروری 2010
مکرمی! 31جولائی کے فیصلے جس میں تین نومبر کے پرویز مشرف کے اقدام کو غلط اور کالعدم قرار دیا تھا پاکستان کے عو ام اس فیصلے کو مستحسن اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ اس فیصلے کو ناکافی اور ادھورا سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے عوام غاصب پرویز مشرف کو 1973ء کا آئین توڑنے اور اس کو پامال کرنے اور وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی پاداش میں سلاخوں کے پیچھے اور 1973ء کے آئین کو اصل شکل یعنی اکتوبر1999ء والی سطح پر آپ کے قلم سے بحال کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔
(احمد علی جوہر ایک محب وطن اور سینئرسٹیزن آف پاکستان)