مالی ....مسجد میں بھگڈر سے 24 نمازی جاں بحق‘ 55 زخمی

27 فروری 2010
بماکو (اے ایف پی) مالی کے شمال مشرقی شہر ٹمبکٹو میں واقع ایک تاریخی مسجد میں بھگڈر سے 24 افراد کچل کر جاں بحق جبکہ 55 زخمی ہو گئے۔ عینی شاہد کے مطابق مسجد میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں تقریب ہو رہی تھی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی جس کی وجہ سے اچانک بھگڈر مچ جانے سے لوگ کچلے گئے۔اے پی پی کے مطابق ٹمبکٹو کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی کہ نمازیوں میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ فوری طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
بھگڈر