ہائیکورٹ نے ملا برادر سمیت 5 طالبان رہنماﺅں کو امریکہ کے حوالے کرنے سے روک دیا

27 فروری 2010
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے 5طالبان رہنماﺅں کی گرفتاری کے بعد انہیں ممکنہ طور پر امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے حوالے کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تاحکم ثانی انہیں ملک سے باہر بھجوانے سے روک دیا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے 15 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار خالد خواجہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان نے کراچی اور پنجاب کے مختلف شہروں سے 5طالبان رہنماﺅں کو گرفتار کیا ہے جن میں ملا عبدالغنی برادر ¾ ملا عبدالسلام ¾ مولوی کبیر ¾ ملا محمد اور امیر معاویہ شامل ہیں ۔لیکن خدشہ ہے کہ انہیں کسی اور ملک کے حوالے کر دیا جائے گا کیونکہ ایسا کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ پاکستان کے شہریوں کو کسی بھی ملک کے حوالے نہیں کیا جا سکتا‘ عدالت اسکا نوٹس لے اور انہیں امریکہ سمیت کسی اور ملک کے حوالے کرنے سے روکا جائے۔