گیلانی کی کینسر میں مبتلا دو بچوں کی آخری خواہش پر ملاقات مالی معاونت کےلئے 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان

27 فروری 2010
کراچی (این این آئی) کینسر میں مبتلا دو بچوں کی آخری خواہش پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے ملاقات کی‘ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کا انتظام نیک وشز فاونڈیشن تنظیم نے کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بچوں کی مالی معاونت کے لئے حکومت کی جانب سے 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے امراض میں مبتلا افراد کے بارے میں حکومت کو آگاہی دی جائے تاکہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ یہ بچے اپنی زندگی کے آخری سٹیجز پر ہیں۔
گیلانی / بچے