ججوں کی تقرری کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا گیا تو تحریک چلائیں گے : صدر سپریم کورٹ بار

27 فروری 2010
اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) صدر سپریم کورٹ بار قاضی محمد انور نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ججوں کی تقرری کا اختیار سیاستدانوں کو نہیں دیا جاسکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے لوٹا گیا پیسہ واپس ملک میں لایا جائے۔ سپین اور سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پڑی غیرقانونی قومی دولت غریب اس ملک میں واپس لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں کی تقرری کا اختیار اگر پارلیمنٹ کو دیا گیا تو تحریک چلائینگے۔ ججز تقرری سے متعلق آئینی کمیٹی کی سفارشات آئین سے متصادم ہیں۔ ان سفارشات کا راستہ روکنے کیلئے ہرممکن مزاحمت کرینگے۔
قاضی محمد انور