لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ آن لائن) ملک بھر میں عید میلاد النبی آج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائےگی۔ اس حوالے سے مساجد سمیت مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائےگا جن میں علماءکرام نبی اکرم کے اسوہ¿ حسنہ اور اسلامی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائینگی۔ مختلف تنظمیوںکی جانب سے میلاد جلوس بھی نکالیں جائینگے جبکہ گلی محلوں بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں اور آرائشی سامان سے سجایا گیا۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے نیازیں بانٹی جائینگی۔ صوبائی دارالحکومت میں عید میلاد النبی کا مرکزی میلاد کونسل کے زیر اہتمام میلاد چوک دہلی دروازہ سے ریلوے سٹیشن، انجمن عید میلادالنبی کے زیراہتمام لاہور ریلوے سٹیشن سے داتار دربار چوک، جامع سید شوالہ چوک سے مزار مادھو لعل حسین تک نکالے جائینگے۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھی بڑے بڑے جلوس نکالے جائینگے جبکہ سرکاری اور نجی عمارتوں کو قمقموں اور جھنڈیوں سے آراستہ کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغام میں صدر آصف زرداری‘ وزیراعظم گیلانی‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف‘ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ نبی اکرم کی تعلیمات کو اپنا کر ہی معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہے۔ اسلام اور امن دونوں ایک چیز ہیں‘ ہمارا معاشرہ پُرامن ہو گا تو دنیا کی قومیں خودبخود اسلام کے پیغام کو سنیں گی۔ نبی پاک نے ایک دوسرے کے کام آنے اور تمام انسانوں کے مال و جان کے تحفظ پر بہت زور دیا ہے۔
عید میلاد النبی
عید میلاد النبی