صدر کے 2 عہدوں کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے 5 رکنی بنچ تشکیل

27 فروری 2010
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ محمد شریف نے صدر زرداری کے دو عہدوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لئے 5 رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں تشکیل دیا جانے والا یہ بنچ دو مارچ کو کیس کی سماعت شروع کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں مسٹر جسٹس افتخار حسین چودھری، مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید، مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال اور مسٹر جسٹس اقبال حمیدالرحمن شامل ہیں۔ صدر مملکت کے دو عہدوں کے خلاف اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست مےں استدعا کی گئی ہے عدالت آصف زرداری کو پابند کرے کہ وہ صدر مملکت ےا پارٹی قےادت مےں سے اےک عہدہ چھوڑ دےں۔
صدر درخواست