زرداری ملک کے بادشاہ ہیں‘ وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں‘ تبصرہ نہیں کروںگا: نسیم حسن شاہ

27 فروری 2010
اسلام آباد (ریڈیو نیوز) جسٹس (ر) نسیم حسن شاہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ملک کے بادشاہ ہیں جو چاہیں کہہ سکتے ہیں وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ بھٹو پھانسی کیس میں صدر زرداری کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات پر کہا ہے کہ بھٹو کیس کا فیصلہ انہوں نے اکیلے نہیں دیا بلکہ یہ فیصلہ ججوں کے ایک پینل نے عدالت کے روبرو پیش کئے گئے واقعات کی روشنی میں قانون کے مطابق کیا تھا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرمملکت یا کوئی اور کچھ بھی کہیں انہیں پروا نہیں وہ ایسے کسی الزام کا جواب نہیں دیں گے۔ جسٹس (ر) نسیم حسن شاہ سے جب کیمرے کے سامنے آنے کی درخواست کی گئی تو ان کی اہلیہ نے کہا کہ جج صاحب کئی ماہ سے علالت کے باعث تقریبات میں جاتے ہیں نہ کوئی بیان دیتے ہیں۔