پاکستان نے غیر اعلانیہ طور پر 3 میزائل تجربات کر لئے.

27 فروری 2010
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان نے حالیہ دنوں میں متعدد غیر اعلانیہ میزائل تجربات کئے ہیں۔ عوام اور میڈیا کو ان سے آگاہ نہیں کیا گیا البتہ معاہدے کے تحت بھارت کو اس بارے میں ضرور اطلاع فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان نے عموماً تین مواقع پر میزائل تجربات کئے ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ حالیہ میزائل تجربات کو غیر اعلانیہ رکھنے کا ایک سبب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان حتف سات نامی نئے میزائل کو ٹیسٹ کر رہا ہے جسے نیسکام کے انجینئروں اور سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور مناسب وقت پر اس کے بارے میں سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔ بیلسٹک میزائلوں کے علاوہ زمین سے زمین اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کو بہتر بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں کروز میزائل بابر کے فضا سے زمینی اہداف کو نشانہ بنانے والے ورژن رعد کو مسلسل تجربات کے بعد اب اتنا بہتر بنا لیا گیا ہے کہ اس کا امریکی ساختہ میزائل ہیل فائر سے موازنہ کیا جاتا ہے۔
غیر اعلانیہ تجربات