بھارتی دفاعی بجٹ پر عالمی برادری سے رجوع کرینگے ‘ وزیراعلی پنجاب سے کہہ دیا سندھ جا کر پانی کا معاملہ طے کریں : گیلانی
بہاولپور + کراچی (بیورو رپورٹ + نامہ نگار + مانیٹرنگ ڈیسک + ایجنسیاں) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں پانی کا مسئلہ گفت و شنید سے حل کر لیا جائے گا۔ دونوں صوبوں کے وزرائے اعلی میری ہدایت پر پہلے ایک بار ملاقات کر چکے ہیں اس سلسلے میں وہ جلد پھر ملیں گے۔ پےپلزپارٹی کی حکومت کارکنوں کی وجہ سے مضبوط ہے،کارکنوں کو کسی قسم کی ماےوسی نہےں ہونے دےں گے،پےپلزپارٹی چاروںصوبوں کی جماعت ہے،قےادت اور کارکنوں کی قربانیوں کی وجہ سے پارٹی مضبوط ہوئی،بھٹو کے آئےن کو اس کی اصل شکل مےں بحال کرےں گے،آئےن مےں رہ کر کام کےا جائے تو کسی قسم کا کوئی تصادم نہےں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور اور کراچی میں خطاب میں کیا۔ سرکٹ ہا¶س مےں پےپلزپارٹی کے کارکنوں اور عہدےداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے بہاولپور مےں انجےنئرنگ ےونےورسٹی بنانے‘ بہاولپور سے فےصل آباد تک موٹروے بنانے کا اعلان کےا، وزےراعظم گےلانی نے کہا کہ پےپلزپارٹی کے کارکن شہےد ذوالفقار علی بھٹو اور شہےد محترمہ بےنظےر بھٹو کا اثاثہ ہےں، پےپلزپارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے قےادت اور کارکنوں کی قربانےوں کی وجہ سے پارٹی مضبوط ہوئی۔ ہم سےاسی کارکن ہےں اور الےکشن کی سےاست پر ےقےن رکھتے ہےں، ہم محترمہ بےنظےر بھٹو شہےد کے منشور پر عمل کر رہے ہےں جس کرسی پر بےٹھے ہےں ےہ بےنظےر بھٹو شہےد کی امانت ہے، تمام اداروں کو 1973ءکے آئےن مےں رہ کر کام کرنا ہوگا،ہم نے جو 2سال مےں کام کےا وہ 25ماہ تک پتہ چل جائے گا،ہم پر الزام ہے کہ ہم آئےن کی پرواہ نہےں کرتے لےکن ذوالفقار علی بھٹو نے آئےن اور نےو کلےئر پروگرام دےا اس پر عمل کر رہے ہےں،ہم نے عوام کو طاقتور کرنا ہے، شہےد ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظےر بھٹو شہےد نے اقتدارکےلئے نہےں بلکہ عوام کے حقوق کےلئے جانوں کے نذرانے دئےے، 4مارچ کو صوبہ سرحد مےں پارٹی کنونشن کےا جائے گا،پےپلزپارٹی کی حکومت چاہتی ہے کہ عدلےہ آزاد ہو اور پارلےمنٹ کی بالادستی ہو، انہوں نے موسی کالونی مےں بجلی کی فراہمی کےلئے اےک کروڑ روپے کا اعلان،چک نمبر35بی سی کےلئے سڑک کی تعمےر، موضع ڈےراعزت مےں ترقےاتی کاموں کےلئے 3کروڑ روپے کا اعلان کےا۔ وزیراعظم نے ٹبہ بدر رشید کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 3 کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم سابق وفاقی وزیر سید تسنیم نواز گردیزی کی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن اے گئے جہاں انہوں نے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی۔ کراچی میں متحدہ کے وفاقی وزیر بابر غوری کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ مےں اضافے کے متعلق عالمی برادری سے رابطہ کےا جائے گا، بھارتی دفاعی بجٹ مےں اضافے کے فیصلے سے خطے کا امن اور استحکام متاثر ہوگا۔ سندھ اور پنجاب کے درمےان پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کوششےں جاری ہےں۔ دونوں صوبو ں کے درمےان پانی کے معاملے پر اجلاس ہوچکا ہے ےہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا ، پنجاب کے وزےراعلیٰ کو سندھ کا دورہ کرکے چشمہ جہلم لنک کےنال کا معاملہ حل کرنے کی ہداےت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی دبئی مےں سابق صدر پروےز مشرف سے ملاقات ہونے کے متعلق مجھے کوئی علم نہیں۔ شہید بے نظےر بھٹو نے خواتین کے حقوق کی ہمےشہ بات کی اس لئے مےں ذاتی طور پر 4 شادیوں کے حق مےں نہیں صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتے ہےں اور صوبوں کے معاملات مےں بے جا مداخلت نہیں چاہتے۔ موجودہ حکومت عدلےہ سے بہتر تعلقات چاہتی ہے اور اےن آر او کے متعلق جو بھی فیصلہ آےا وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی نشست NA-55پہلے بھی مسلم لیگ نواز کی تھی اور اب بھی مسلم لیگ نواز نے وہ نشست جیت لی ہے۔ نشستوں کے آنے جانے سے مفاہمت پر اثر نہیں پڑتا۔اس سے قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کے ساتھ وفاقی وزیر بابر غوری کی جانب سے دی گئی ظہرانے کی دعوت میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے اہم علاقوں میں فورسز کا کنٹرول ہے۔ اس حوالے سے فوج‘ پولیس اور دیگر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا حکم دیا۔ اس کا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وی آئی پی موومنٹ نہ بھی ہو جس بچے نے جہاں پیدا ہونا ہوتا ہے وہیں پیدا ہوتا ہے۔ بچہ رکشے میں بھی پیدا ہو جاتا اور جہاز میں بھی۔ این اے 55 مسلم لیگ (ن) کی سیٹ تھی وہی جیتی وہاں سیاسی قوتوں کو فتح ہوئی۔ اس پر میں مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین نیب ازخود مستعفی ہوئے ہیں متبادل تقرری تک نوید احسن کو کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بہاولپور میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم بہاولپور کو صوبہ بنانے کے مخالف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا بہاولپور سے تعلق فراموش نہیں کر سکتا میری والدہ کا بہاولپور سے ہی تعلق تھا۔ کراچی میں 320 میگاواٹ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں۔ بھارت جامع مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔ چیئرمین نیب ازخود مستعفی نہ ہوتے تو معاملہ جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں میں پانی کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے اسی لئے وزرائے اعلی کا اجلاس بلایا تھا۔
وزیراعظم گیلانی
وزیراعظم گیلانی