کپاس کی فی من قیمت 5850 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

27 فروری 2010
کراچی (جی این آئی) ملک بھر میں کپاس کی فی چالیس کلو گرام قیمت مزید ڈیڑھ سو روپے بڑھ کر 5850 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ طلب ن مایاں طور پر بڑھنے کی وجہ سے اعلیٰ معیار کی پھٹی کی فی چالیس کلو گرام قیمت ستائیس سو پچاس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیکسٹائل ملز اور ایکسپورٹرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ میں پھٹی کی فی چالیس کلو گرام قیمت میں 900 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔