”نئے آئی پی پیز سے 1000 میگاواٹ بجلی جون تک حاصل ہو گی “

27 فروری 2010
اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر پانی و بجلی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نئے آئی پی پیز سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی رواں سال جون تک قومی گرڈ میں شامل کر لی جائےگی جس سے عوام گزشتہ سال کی نسبت اس سال موسمِ گرمامیں اپنی ضروریات بہتر طور پر پوری کر سکیں گے۔ کراچی میں 220میگا واٹ پاور پلانٹ کی تنصیب سے شہر بھر کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی کمی لائی جا سکے گی۔ جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ بجلی بحران کی بڑی وجہ بجلی چوری اور عدم ادائیگیاں ہیں جبکہ بجلی کے تقیسم کار اداروں کو ادائیگی میں سست روی سے وسائل کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ دریں اثناءرینٹل سالوئیشنز اینڈ سروسز کے چیف سی ای او محمود سعید نے کہا کہ بجلی کے بدترین بحران پر قابو پانے اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے صنعتی شعبے کو شارٹ فال سے ہونے والے نقصان سے بچانے کیلئے رینٹل موبائل ٹریلر اور کنٹینر جنریٹرز متعارف کرا دئیے گئے ہیں جن کی پیداواری گنجائش 100 کے وی اے سے 2 میگا واٹ ہو گی۔