عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر ‘ملک بھر میں 350 روپے فی تولہ اضافہ

27 فروری 2010
کراچی (جی این آئی) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کراچی‘ ملتان‘ لاہور‘ راولپنڈی اور اسلام آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مذکورہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 30428 روپے سے بڑھ کر 30728 روپے جبکہ فی تولہ قیمت 35500 روپے سے بڑھ کر 35850روپے ہو گئی۔