آسٹریلیا سے شکست‘ آفریدی کی بال ٹمپرنگ ....پی سی بی کی چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

27 فروری 2010
لاہور (اے پی پیاین این آئی) آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم کی شکست اور شاہد آفریدی کی بال ٹمپرنگ کے معاملہ کی تحقیقات کرنے والی پی سی بی کی 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج 27 فروری بروز ہفتہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ساڑھے دس بجے صبح منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری کریں گے۔ جبکہ دیگر اراکین میں ذاکر خان وزیر علی خواجہ یاور سعید‘ وسیم اکرم اور منیجر یاور سعید شامل ہیں۔ وسیم اکرم کمیٹی کے گذشتہ دو اجلاس میں شرکت نہ کر سکے تھے تاہم آج کے اجلاس میں ان کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کو پیش کرے گی۔ جو اس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ کمیٹی نے 10 کھلاڑی اور آفیشلز کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔ جن کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ این این آئی کے مطابقذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چند کھلاڑےوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ےا چند میچوں میں شرکت پر پابندی کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ چند روز میں متوقع ہے۔ پی سی بی کی انکوئری کمیٹی کے پہلے ہونے والی میٹنگز میں ٹیم منیجر عبدالرقیب، شاہد آفرےدی، کامران اکمل، عمر اکمل، ےونس خان، ڈاکٹر فیصل، کپتان محمد ےوسف، انتخاب عالم، سلمان بٹ، شعیب ملک اور عاقب جاوےد کے بیانات قلم بند کئے اور انکے بیانات کی روشنی میں آج انکوئری رپورٹ مکمل کی جائے گی۔