ٹونٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کا اعلان

27 فروری 2010
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے ٹونٹی20 ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان 8 مارچ کو کراچی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کر لیا جائیگا۔ اس بات کا اعلان چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں 6 اوپنرز میں عمران نذیر، عمران فرحت، خالد لطیف، محمد حفیظ، سلمان بٹ اور شاہ زیب حسن۔ مڈل آرڈرز میں شعیب ملک، عمر اکمل، فواد عالم، نوید الحسن، حسن رضا، کامران یونس، مصباح الحق اور بابر اعظم۔ آل راونڈز میں عبدالرزاق، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، حماد اعظم اور رانا نوید الحسن۔ فاسٹ باولرز میں عمر گل، محمد عامر، محمد آصف، وہاب ریاض اور محمد سمیع۔ سپنرز میں سعید اجمل، رضا حسن اور عبدالرحمان جبکہ وکٹ کیپرز میں کامران اکمل، سرفراز احمد اور ذوالقرنین شامل ہیں۔