پہلے ٹونٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

27 فروری 2010
ویلنگٹن (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے مچل جانسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔