سستی چینی کو پھر پر لگ گئے کراچی میں چینی 3 روپے کلو مہنگی قیمت 77 روپے تک ہو گئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سستی چینی کی مٹھاس ایک ماہ بھی باقی نہ رہی اور ایک بار پھر قیمتوں کو پر لگ گئے۔ گزشتہ دنوں مقامی سطح پر نئی چینی مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی چینی کی قیمتوں میں 20 سے 25 روپے فی کلو تک کمی آ گئی تھی جبکہ چینی کے ایکس ملز ریٹ میں بھی کمی آئی تھی۔ تاہم اب ایک بار پھر چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ کراچی کی ہول سیل بازار میں ایک ہفتے میں فی کلو چینی کی قیمت 3 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمت 74 روپے سے 77 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔