ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ملک کے مختلف حصوںمیں شدید دھند کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے حکام کی طرف سے جمعہ کو جاری تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا گیا ہے مسافر موٹر وے اور ہائی ویز کو استعمال کرنے کے لئے احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ روڈ صارفین موبائل فون اپیلیکیشن ہم سفر اور ہیلپ لائن 130 کو ضرور استعمال کریںتاکہ دھند کے باعث تازہ ترین صورتحال سے انہیں آگاہ کیا جاسکے۔کیونکہ شدید دھند کے باعث موٹر وے اور ہائی ویز کے بعد حصوں کو حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے بند کرنا پڑتا ہے۔ایڈوائزری میں موٹرویز اور ہائی ویز احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی مسافروں کو خصوصی طور پر متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بریک فیل ہونے کی صورت میں ہنگامی سپیڈ بریکر کو استعمال کریں’ فوگ لائٹس کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ دوران سفر کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے اور سفر کے آغاز سے پہلے سفر سے متعلق معلومات ضرور حاصل کریں۔