فلپائن میں سمندری طوفان فان فون نے تباہی مچادی ،طوفانی ہواوں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔طوفان کے باعث 195 کلومیٹر فی گھنٹے سے چلنے والی ہواوں نے بڑی تباہی مچائی، تیز ہواوں کے باعث سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جبکہ متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بھی تباہ ہوگیا، ہنگامی صورتحال کے باعث ائیر پورٹ پر پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔طوفانی بارشوں کے باعث متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں کرنٹ لگنے، درخت گرنے اور گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں ہیں جبکہ 5 مچھیرے بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024