خیبر پختون خوا حکومت نے اسٹریٹ گرلز کے لیے علیحدہ فلاحی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ادارے سے 200 لڑکیاں مستفید ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت نے محنت مزدوری کرنے والی بچیوں کے لیے علیحدہ فلاحی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری سوشل ویلفیئر محمد ادریس کا کہنا ہے کہ مجوزہ ادارے کے لیے پی سی ون کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ یتیم اور محنت مزدوری کرنے والی بچیوں کی کفالت، اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے یہ ادارہ قائم کیا جا رہا ہے، بچیوں کی بہترین کفالت کی جائے گی اور انھیں تعلیم و تربیت دی جائے گی تاکہ وہ معاشرے میں اپنے بل پر کوئی قابل عزت مقام حاصل کر سکیں۔سیکریٹری سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا اس ادارے سے 200 اسٹریٹ گرلز مستفید ہوں گی، بچیوں کے والدین کو بھی الگ وظیفہ دیا جائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024