خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسزسامنے آنے کے بعد رواں سال کے دوران صوبے بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد81ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں 15ماہ کے بچے اوربنوں کی تحصیل بنوں کے17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینےٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینےٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38