مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے میڈیا کو مافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نالائق، نااہل اور وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے ، شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں؟ ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، معیشت تباہ کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں ؟ چوروں اورڈاکوئوں کوساتھ بٹھا کرملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والا میڈیا کومافیا کہہ رہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ چلتے ٹاک شوزبند اورایڈیٹوریلز غائب کروانے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں یا عوام کا ووٹ چوری کرنے والا میڈیا کومافیا کہ رہے ہیں.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024