لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں چار ماہ کا بچہ جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک بچی جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گجر پورہ چائنا اسکیم میں پیش آیا ،جہاں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور اس کے بعد گھر میں سرچ آپریشن کیا گیا،اسی دوران دونوں بہن بھائی بری طرح جھلسے ہوئے پائے گئے۔
ریسکیو کے مطابق واقعے میں چار ماہ کا فخر عباس کا جھلس کر جاں بحق جبکہ اس کی اٹھارہ سالہ بہن نشا بری طرح جھلس کر زخمی ہوئی، زخمی بچی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں بچوں کے والدین موجود نہ کے باعث یہ واقعہ پیش آیا،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔