سکھر:مبینہ پولیس مقابلہ بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

سکھر پولیس نے دبر تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق گرفتارڈاکو ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا،جس کی شناخت آفتاب عرف رجب میرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی عرفان علی سموں کے مطابق ملزم کے قبضےسے ٹی ٹی پستول،میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں جبکہ اسے زخمی حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔