پاکستان پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کرے گی جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ اندورن سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔جلسہ میں بے نظیر بھٹو کی آخری تقریر بھی چلائی جائے گی۔ اعلی ٰ قیادت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنمائوں کو ایک لاکھ کارکن لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔