وزیر اعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہ, مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے: وزیر اعظم
اسلا م آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران وزیر اعظم نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے استفسار کیا جبکہ زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی،وزیر اعظم نے بہتر انتظامات اور سروسز کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ،زیر علاج مریضوں نے علاج اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکیا، وزیر اعظم نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ ، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک ، امراض چشم، اور ایمرجنسی شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے، وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید اور نوشیروان برکی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے