وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا کہ موبائل فون رجسٹریشن کا عمل15جنوری کے بعد بھی جاری رہے گا،لیکن کسٹم ڈیوٹی کا 10ایف بی آر کو ادا کرنا ہوگا، فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال جون تک کروائیں گے، جعلی اکانٹس کیس میں جے آئی ٹی کے نامزد کردہ آصف زرداری سمیت 172مزید نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں، انشا اللہ آصف زرداری گرفتار ہوجائینگے ، اللہ کرے ایسا ہی ہو ،جے آئی ٹی آصف زرداری کے بغیر نامکمل ہے، آصف زرداری کا ذوالفقاربھٹو اوربینظیرکی پارٹی سے واجبی سا تعلق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتائی . اجلاس کے آغاز پر سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم علی رضا عابدی اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورا لحق قادری کے والد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات جون سے پہلے کروائے جائیں گے۔فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی آئندہ سال حل ہوجائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ جعلی اکانٹس کیس میں جے آئی ٹی کے نامزد کردہ آصف زرداری سمیت 172مزید نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں۔جے آئی ٹی نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیلئے قانونی ذرائع استعمال کیے گئے۔جعلی اکانٹس کیلئے بہت بڑی رقوم باہر بھجوائی گئی۔جو لوگ احتساب کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے اب وہ سنجیدہ لیں گے۔اب یہ لوگ اوپر سے ہنس رہے جبکہ اندر سے رو رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ قومی خزانے کو پہنچائے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔احتساب کا عمل بلاتفریق اور بلاامتیاز جاری رہے گا۔یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں بڑی بڑی پارٹیاں سودے بازی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ پرانا پاکستان نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ کراچی میں فورسز نے امن قائم کرنے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ہم کراچی کے امن کو خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔متحدہ کے سابق سربراہ کی تقاریر،برطانیہ میں بیٹھ کرلوگوں کو قتل کرنے کے احکامات دیے جس پر برطانیہ کی حکومت نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔کراچی میں جنوبی افریقہ کا گروہ سرگرم ہے۔یہ معاملہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ15جنوری کے بعد بھی موبائل فون رجسٹریشن کا عمل جاری رکھیں گے۔15جنوری کے بعدکسٹم ڈیوٹی کا 10ایف بی آر کو ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستیں بڑھانے کیلئے ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔شمالی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کردی جائے گی۔موبائل درآمد کر نے کی حوصلہ شکنی کریں گےجبکہ لوکل انڈسٹری کو فروغ دیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیپرا کی تقرری سے قبل سروس اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ واد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیپرا کی تقرری سے قبل سروس اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38