لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی لگا دی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا بغیر ہیلمٹ پٹرول دینے والے پمپ سیل کر دیئے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا بڑا فیصلہ، ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی لگا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہیلمٹ پہننے سے سر پر چوٹ لگنے واقعات 90فیصد کم ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بعض مقامات پر ہیلمٹ پہننے کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد نہیں ہو رہا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کردیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024