قلات میں تخریب کاری نا کا م آئی ای ڈی بم نا کارہ بنا دیا گیا
کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے6 لاکھ ڈالر مالیت کی کرسٹل آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے کو خفیہ اظلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر منشیات سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر سجاد سکندر رانجھا کی خصوصی ہدایت پر کوسٹ گارڈ کے عملے نے نیلنٹ کے مقام پر شاہ جہان روڈ پر سپیشل چیکنگ کے دوروان ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو سامان کے نیچے چھپائی گئی 75 کلو گرام کے اعلیٰ کوالٹی کا کرسٹل برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ملزمان منشیات کو بیرون ملک سمگل کرنا چاہتے تھے برآمد کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے کوسٹ گارڈ کا عملہ منشیات کی روک تھام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔قلات لیویز کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آئی ای ڈی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او قلات دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر رسالدار لیویز نے دیگر عملے کے ہمراہ انٹیلیجینس آپریشن کے بعد کلی پتشار کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے لیویز اور پولیس نے زیر زمین چپھایا گیا آئی ای ڈی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا مزید کارروائی قلات انتظامیہ کر رہی ہے ۔