اہلیہ کی ماڈرن لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘ مداحوں کی محمد شامی پر کڑی تنقید
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ کے ہمرا تصویرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کمنٹس میں کسی نے شامی کو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ کا حوالہ دیا تو کسی نے معین علی کا کہ ان سے سیکھو اور بیوی کو پردے میں رکھو۔ ایک مداح نے یہاں تک کہہ دیا کہ شامی یہ مت بھولو کہ ایک دن مرنا بھی ہے، اپنے ساتھی کرکٹر پٹھان سے سیکھو کہ بیوی کو کیسے رکھا جائے۔