امریکا میں ہر طرف برف نے ڈیرے ڈال لئے، ماسکو اور یورپ کے کئی ممالک بھی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، برف باری سے جہاں نظام زندگی معطل ہوا وہیں، لوگ چھٹیاں بھی خوب انجوائے کرتے نظر آئے
امریکا کی مغربی ریاستوں میں برف باری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا، ریاست کیلی فو رنیا میں تیرہ انچ سے زائد برف پڑچکی ہے ، برف باری کے بعد لوگ سلائیڈ انجوائے کرتے رہے، جرمنی میںسردی کی چھٹیاں ہوئیں دوبالا،ہلکی برف بار ی سے درختوں ، گھروں اور گاڑیوں نے جیسے سفید لباس پہن لیا۔ لوگ تفریحی مقامات پر جاپہنچے، جبکہ کچھ منچلے سڑکوں پر ہلہ گلہ کرتے نظر آسےروس کے دارالحکومت ماسکو میں برفانی طوفان نے ذرائع آمدورفت کو متاثر کیا، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی،کئی ٹریفک حادثات ہوئے ،بیس سے زائد پروازیں معطل جبکہ ایک سو ستر کے قریب تاخیر کا شکر ہوئیںتھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے کم ازکم تیرہ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ،ملک کے آٹھ جنوبی صوبوں کو آفت زدہ قرار دیاگیاہے۔ ملائیشیا میں مون سون کے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی۔ پانچ شمالی ریاستوں کے ایک لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوگئے