فیصل آباد کے سول ہسپتال سے دو سال کا بچہ اغوا ہو گیا بیمار بچہ اپنی والدہ کے ساتھ دوائی لینے ہسپتال آیا تھا
زرائع کے مطابق سول ہسپتال فیصل آباد سے 2سال کابچہ اغوا کر لیا گیا ہے ،،بچہ جس کی طبیعت خراب تھی اپنی والدہ کے ہمراہ ہسپتال سے دوائی لینے آیا تھا ،،چیک اپ کے بعد بچے کی ماں دوائی لینے گئی تو بچے کو ہسپتال کے وارڈ میں چھوڑ گئی ،، فیسل آباد کے علاقے الہٰی آبادکی خاتون دوائی لے کر واپس آئی توبچہ بستر پرموجودنہیں تھا ،، خاتون کے شور مچانے پر ہسپتال انتظامیہ نے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے ،، ہسپتال میں لگےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےتحقیقات جاری ہیںدوسری جانب پولیس نے بھی بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی ہے