سابق وزیراعظم شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی منائی جا رہی ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے برسی کے موقع پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے

سابق وزیراعظم شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں میں بھی منائی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 7ویں برسی کے موقع پر جائے شہادت لیاقت باغ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ جائے شہادت کو سراغ رساں کتوں اور بی ڈی ایس عملے کے ذریعے چیک کیا گیا۔ جائے شہادت پر کارکن فاتحہ خوانی میں مصروف ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ گاہ کے باہر شہید کر دیا گیا تھا۔