عالمی برادری نے شدت پسندوں کے خاتمے میں مدد نہ کی تو لیبیا بھی شام بن جائیگا: وزیر خارجہ
طرابلس (این این آئی)لیبیا کے وزیر خارجہ محمد دیری نے خبردار کیا ہے کہ شدت پسندوں کے خاتمے کےلئے اگر عالمی برادری نے ہماری مدد نہ کی تو آئندہ 2 برسوں میں ہمارا ملک شام بن جائےگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیر خارجہ محمد دیری نے بین الاقوامی برادری کی توجہ لیبیا میں بڑھتی دہشت گردی کی جانب مبذول کرانے کیلئے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کیا، واشنگٹن میں مختلف عہدیداروں سے ملاقات بھی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اتنے خراب حالات کے باوجود امریکی صدر نے اب تک اپنی ترجیحات میں لیبیا کو نمایاں مقام نہیں دیا۔
لیبیا ئی وزیر خارجہ