ایک ہفتے میں برائلر گوشت 7 روپے کلو، فارمی انڈے 6 روپے درجن مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) پولٹری کا کاروبار کرنے والوں نے سردی بڑھنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 7 دنوں کے دوران ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے ایک کلو فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت 217 روپے سے بڑھ کر 225 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 116 روپے ہو گئی ہے۔