سپرٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام قائداعظمؒ کے یوم ولادت پر تقریر‘ کیک کاٹا گیا
لاہور (پ ر) دنیا کے نقشے پر پاکستان کا وجود جس ہستی کی مسلسل جدوجہد سے منصہ شہود پرجلوہ افروز ہوا۔ وہ ہستی جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لئے محسن ملت اور قائد اعظم کے لقب سے عالمی سطح پرمعروف ہوئی۔ یہ سپرٹ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ کے صدر ارشد نسیم بٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت زاہد نصیر خان تھے۔ مقررین میں فضہ بشیر، امان اللہ بٹ، حکیم سلیم اختر، رانا قدیر خان، محمد اقبال، صائمہ الماس، نیر صدف، منشا قاضی، حنان بشیر، طاہر غفور ساون اور صدر سپرٹ فاﺅنڈیشن بی۔اے شاکر تھے۔