لاس اینجلس: سانتا کلاز کے روپ میں سسرال

27 دسمبر 2008
لاس اینجلس: سانتا کلاز کے روپ میں سسرال
لاس اینجلس (اے ایف پی + نیٹ نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک گھر میں جاری کرسمس پارٹی پر جنونی شخص کی فائرنگ اور آگ لگا دینے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ بروس جیفری پراڈو ائروسپیس انجینئر تھا مگر عرصے سے بیروزگار تھا۔ ایک سال پہلے گھریلو اختلافات بڑھنے پر براڈو کی بیوی نے اس سے طلاق لے لی تھی۔
جس کے بعد پراڈو مزید ذہنی انتشار کا شکار رہا۔ کرسمس کی شام لاس اینجلس کے علاقے کوونیا میں پراڈو کی سابقہ سسرال کے گھر میں 25 افراد کرسمس نائٹ منا رہے تھے کہ بروس جیفری پراڈو سانتا کلاز کا بروپ اختیار کر کے آدھی رات کو گھر میں دستک دے کر گھس آیا‘ پارٹی میں اندھا دھند فائرنگ کے بعد آگ لگا دی۔ مرنے والوں میں پراڈو کی سابق بیوی اور سسرال کے لوگ شامل ہیں۔ مرنے والوں کی نعشیں جل کر ناقابل شناخت ہو گئیں‘ بروس جیفری نے بعدازاں اپنے بھائی کے گھر جا کر خودکشی کر لی۔