زرداری مشرف کا دوسرا روپ ہیں‘ مرتضی بھٹو

27 دسمبر 2008
زرداری مشرف کا دوسرا روپ ہیں‘ مرتضی بھٹو
لاڑکانہ (این این آئی) پیپلز پارٹی (ش بھٹو ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت دہشت گردی کی آڑ میں پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرتضی ٰ بھٹو کے قاتلوں سے حساب لینے کے بجائے قتل میں ملوث افسران کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا۔گزشتہ روز صحافیوں سے یہاں گفتگو میں غنویٰ بھٹو نے مزید کہا آصف علی زرداری مشرف کا دوسرا روپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر مرتضی ٰ بھٹو کا پوسٹمارٹم نہ کراکر یہ بات ثابت ہو گئی کہ ان کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا۔